ایران مخالف امریکی پابندیوں نے یورپی ادویات کمپنیوں کو پیسے کی ادائیگی کو روک دیا

تہران، 13 جنوری، ارنا – ایرانی وزارت صحت کے ڈپٹی برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ پابندیوں نے یورپی ادویات کمپنیوں کو پیسے کی منتقلی کو روک کردیا ہے اور عوام کے صحت پر پابندیوں کے منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں.

یہ بات "جلال نائلی" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ادویات کی بعض کمپنیاں پیسے کی منتقلی کے در پیش مسائل اور امریکہ کے ساتھ بڑے تجارتی تعلقات قائم رکھنے کی وجہ سے ہمارے ملک کو ادویات برآمد نہیں کررہی ہیں.
نائلی نے کہا کہ ادویات کمپنیاں امریکہ کی جانب سے اپنے تجارتی تعلقات کو معطل کرنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کر رہی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ پیسے کی منتقلی ہمارا بڑا مسئلہ ہے اور یورپی ممالک ابھی بھی اس مسئلے کے حل کے لئے مخصوص میکنزم قائم نہیں کر سکتے ہیں اور انہوں نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکہ ایرانی مارکیٹوں میں دوسرے ممالک کی موجودگی کو روک کر رہا ہے مگر ان کی مصنوعات ایرانی منڈیوں میں موجود ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@