عراق کے ساتھ قریبی اسٹریٹجک پارٹنرشپ جاری رہے گا: ایران

تہران، 12 جنوری، ارنا- ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور نے عراق کے سابق وزیر داخلہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا ہے کہ ایران، عراق کے ساتھ قریبی اسٹریٹجک پارٹنر شپ جاری رہے گا۔

"حسین امیر عبداللہیان" نے عراقی پارلیمنٹ کے رکن برائے خارجہ پالیسی اور سابق وزیر داخلہ "محمد الغبان" کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کی باہمی تعاون کی توسیع پر زوردیا۔
انہوں نے عراق کی نئی پارلیمنٹ اور حکومت کے کاموں کے باضابطہ آغاز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےدونوں ممالک کی پارلیمنٹوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر زوردیا۔
عبداللہیاں نے امریکی فوجیوں کی شام سےعراق کی منتقلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک عراق کی سلامتی، ایران کی سلامتی کے مترداف ہے لہذا ہم خطی ممالک کے اندرونی معاملات میں امریکیوں کی دخل اندازی کو خطے کی سلامتی کے منافی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی حکومت اور عوام نے اپنی سرزمین کی دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انتہائی مضبوط رویہ اپنایا۔
اس موقع پرعراق کے سابق وزیر داخلہ نے بھی ایران کی جانب سے عراقی حکومت اور عوام کی بدستور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراقی کی حکومت اور پارلیمنٹ، ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے راستے میں قدم اٹھایا ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@