آئندہ سال میں برآمدات کا فروغ، ایران کی اولین ترجیح ہے: ایرانی وزیر صعنت

تہران، 12 جنوری، ارنا- ایرانی وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت نے ملک کی معشیت کی توسیع میں برآمدات کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال میں برآمدات کے حجم میں اضافے، ایران کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

یہ بات "رضا رحمانی" نے ارنا نمائندے کے ساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران کی حکومت نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے حوالے سے مختلف قسم کی منصوبہ بندیاں کی ہے جن میں سب سے اہم بات ملکی پیدوار کے لئے فنڈنگ کی فراہمی ہے۔
رحمانی نے مزید کہا کہ حکومت اس حوالے سے مختلف ذرائع سے بجٹ کی فراہمی کرتی ہے جس کی بدولت وہ یونٹس جو مشکلات کا سامنا کر رہا ہے وہ بھی آسانی سے کام کر سکیں۔
انہوں نے، ملکی پیداوار، روزگار کی پیداواری اور برآمدات کو ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کا اصل مقصد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملکی پیدوار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع اور پیدواری کی شرح میں بھی اضافہ ہوجائے گی اور اس مہم کو حاصل کرنے کےلئے برآمدات کو فروغ دینا، ناگزیر ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@