12 جنوری، 2019 4:52 PM
News Code: 3665986
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کل عراق روانہ ہوں گے

تہران، 12 جنوری، ارنا-اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف"، ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں،کل بروز اتوار عراق روانہ ہوں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "بہرام قاسمی" کے مطابق، ظریف کے وفد میں ملک کے درجنوں نجی اور سرکاری کمپنیوں کے اعلی نمائندے بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ، عراق کے شہر "کربلا" اور "سلیمانیہ" میں منعقد ہونے والی مشترکہ تجاری فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کو سالانہ 11 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کرتا ہے اور اسی وجہ سے عراق ،ایرانی مصنوعات کی پہلی منزل ہے.
تفصیلات کے مطابق، ظریف نے گزشتہ ہفتےکے دوران، ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بھارت کا دورہ کیا۔
انہوں نے بھارت کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں توانائی اور ٹرانزٹ سمیت دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی دانشوروں کی نشست، ایران بھارت اقتصادی فورم اور رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں بھی شرکت اور تقاریر کیں.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@