2019 ایشین کپ؛ ایرانی فٹ بال ٹیم کی مسلسل دوسری فتح

تہران، 12 جنوری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 2019 ایشیائی کپ میں، ویت نام کی ٹیم کو شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 17 ویں ایشیائی کپ مقابلوں میں ایران کی فٹ بال ٹیم نے اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ویت نامی حریف کو 2-0 نتیجے کے ساتھ شکست دے کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
یاد رہے کہ ایران اس ایونٹ کے پہلے میچ میں یمن کی فٹ بال ٹیم کو 5-0نتیجے کے ساتھ، شکست دی تھی۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 17ویں ایشیائی کپ میں ایران، عراق، ویت نام اور یمن کی ٹیموں کے ساتھ ایک گروپ میں ہے۔
یہ ایونٹ 5 جنوری سے 1 فروری تک متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@