ایران "فاتح" سب میرین کو پانی میں اتار دے گا

تہران، 12 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے نیول چیف نے کہا ہے کہ ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے "فاتح" سب میرین کو 29 جنوری ملک کے جنوبی پانیوں میں اتار دیا جائے گا.

یہ بات ایڈمیرل "حسین خانزادی" نے ہفتہ کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اس سب میرین بنانے کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور جلد سے باضابطہ طور ایران کے جنوبی بحری بیڑے میں شامل کردیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق، ایران فاتح آبدوز کا وزن 527 ٹن ہے جو ایک نیم بھاری سب میرین کے طور پر سمجھا جاتا ہے.
یہ سب میرین ایک اعلی آپریشنل صلاحیت رکھتا ہے جس کے ذریعہ سمندر سے 250 میٹر کی گہرائی میں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے.
اس کی رفتار 14 نیٹ (25.9 کلومیٹر/ گھن ) ہے اور یہ سب میرین اور فضائی میزائل مار کرسکتا ہے.
فاتح سب میرین 533 ملی میٹر ٹارپیڈو پھینکنے اور آٹھ میرین لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@