ایران اور چین کے درمیان تعلقات، آگے کی سمت گامزن ہیں: چینی وزارت تجارت

بیجنگ، 12 جنوری، ارنا – چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان باہمی اقتصادی تعلقات آگے کی سمت گامزن ہیں.

یہ بات گاؤ فینگ' نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا.
انہوں نے 2018 کو ایران اور چین کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک، ایک دوسرے کے اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں.
گاؤ فینگ' نے کہا کہ 2018کے آغاز سے نومبر کے اختتام تک دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کا حجم 33 ارب اور 390 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ مدت میں ایران کو چینی برآمدات کی شرح 13 ارب اور 650 ملین ڈالر تک اور چین میں ایرانی برآمدات کی شرح 19 ارب اور 740 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے.
انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ تعلقات کے سلسلے کو جاری رکھے گا.
گاؤ فینگ'نے نئی شاہراہ ریشم کے لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران چین کا پہلا تجارتی پارٹنر ہے اور دونوں ممالک کےدرمیان اقتصادی تعلقات ترقی کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایرانی چابہار بندرگاہ، سلک روڈ کے لیے ایک ہائی وے، کوریڈور اور سمندری بندرگاہ کی حیثیت سے سمندری لائنوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@