بھارت ایرانی تیل کی خریداری کے سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم

نئی دہلی، 12 جنوری، ارنا – بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم امریکی پابندیوں کے باوجود اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایرانی تیل خریدنے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے.

یہ بات "راویش کومار" نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی توانائی کی فراہمی کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو تحفظ کرے گا.
جبکہ امریکہ نے حالیہ دنوں میں ایران پر انتہائی سخت پابندیوں کی دھمکی دے دی بھارت نے ایران سے تیل کی برآمدات کو بند نہ کرنے پر زور دیا.
یاد رہے کہ امریکہ نے 2 نومبر کو اعلان کردیا تھا کہ ایران پر تیل پابندیوں کی تجدید کے باوجود عارضی طور پر 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی جس کی مہلت امریکی قوانین کے تحت 180 دن ہوگی.
امریکی حکام نے بھارت کو ایران سے متعلق تیل پابندیوں پر چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@