ایران سے متعلق یورپی مالیاتی نظام کی حتمی ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں: جرمنی

تہران، 12 جنوری، ارنا - جرمن وزیر خارجہ نے جلد سے ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV) کی حتمی ضروریات کا جائزہ لے رہے ہیں.

یہ بات ہائیکو ماس نے آج بروز ہفتہ جرمنی کے ہفتہ وار نیوز میگزین ڈیر سپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ امریکی دباو کے باوجود (SPV) کے لئے میزبان کا تعین کرنا آسان نہ ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئندہ ہفتوں کے اندر ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم کو حتمی شکل دینے کی امید ہے.
ماس نے بتایا کہ امریکہ ایک ناقابل بھروسہ پارٹنر ہے اسی لیے اس وقت میں جرمنی، وائٹ ہاؤس کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کرسکتا ہے.
ایس پی وی ایک مالی میکانزم ہے جس میں یورپی یونین نے ایران کے ساتھ تجارت کی سہولت دینے کی تجویز کی ہے.
یاد رہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے حالیہ دنوں میں ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ میں تاخیر کی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یقینا یورپ کوSPV نظام پر عمل درآمد نہ کرنے کا ذمہ دار سمجھتے ہیں.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@