خطی سلامتی کیلئے ہمیں اغیار کی ضرورت نہیں: ایرانی ائیرچیف

اصفہان، 11 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اغیار کی موجودگی کے بغیر خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں.

یہ بات ائیرچیف مارشل 'عزیز نصیرزادہ' نے مدافعان حرم کے عنوان سے آٹھویں فضائی مشقوں کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ خطی ممالک ہی یہاں سلامتی قائم کرسکتے ہیں اور ہمیں اس حوالے سے اغیار یا غیرمتعلقہ ممالک کی کوئی ضرورت نہیں ہے.
ایرانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ مدافعان ولایت مشقوں کا اصل پیغام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن و دوستی کا پیغام ہے.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایرانی ائیرفورس کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے. ہم اپنی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ فضائیہ کے جوان وطن عزیز ایران کی فضائی حدود کی احسن طریقے سے حفاظت کریں گے.
ایئرچیف مارشل نصیرزادہ نے مزید کہا کہ ہم علاقائی قوموں اور ممالک کو بھی امن و دوستی کا پیغام دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جتنی ہماری تیاری اچھی ہو اتنا زیادہ ہم خطے میں امن قائم کرسکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے ہمیں اغیار کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@