ایران مخالف یورپی پابندیوں کی بنیاد من گھڑت کہانی پر مبنی ہے: ایرانی سفیر

لندن، 11 جنوری، ارنا - دی ہیگ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ یورپ نے خود دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور وہ من گھڑت کہانیوں کو بنیاد بنا کر ایرانی اداروں پر پابندیاں عائد کرتا ہے.

''علی رضا جہانگیری'' نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یورپ کیجانب سے بے بنیاد کہانی اور مفروضوں کو جواز بنا کر ایران کے ایک مخصوص ادارے پر پابندی لگادی گئی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یورپ دہشتگرد گروہوں کی میزبانی کررہا ہے. مغربی ممالک بغیر کسی ثبوت کے اقدامات کرتے ہیں اور وہ حقائق کا سامنے کرنے سے گریز کرتے ہیں.
ایرانی سفیر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یورپی ممالک نے دہشتگرد گروہوں کی میزبانی کرتے ہوئے ان کو غیرقانونی سرگرمیوں کے لئے آزاد رکھا ہوا ہے جبکہ ایران سے متعلق مفروضوں اور بے بنیاد کہانی کو بنیاد بنا کر فیصلہ کیا جاتا ہے.
یاد رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ روز یورپی سرزمین میں نام نہاد کاروائی کے الزام میں ایران کی ایک انٹیلی جنس ایجنسی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@