پاک ایران تعلقات کو بڑھانے کے مواقع موجود ہیں: وزیراعلی پنجاب

اسلام آباد، 11 جنوری، ارنا - پاکستانی صوبے پنجاب کے وزیراعلی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات بالخصوص ثقافت کے شعبے میں تعاون کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے.

یہ بات سردار ''عثمان بزدار'' نے لاہور میں ایرانی قونصل جنرل ''محمد رضا ناظری'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
فریقین نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا.
ایرانی قونصل جنرل نے کہا ہکہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے.
محمد رضا ناظری نے صوبائی حکمران جماعت تحریک انصاف کی 100 روزہ کارکردگی کی تعریف بھی کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@