ایرانی وزیر دفاع کی کراکس میں بولیوئین صدر سے ملاقات

تہران، 11 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک جو وینزویلا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے کراکس کے دورے پر ہیں، نے اس موقع پر لاطینی امریکی ملک بولیویا کے صدر سے ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں بولیوئین صدر ''ایوو مورالیز'' کے ساتھ ملاقات کی.
فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا.
ملاقات میں اعلی سطحی ایرانی وفد کے اراکین اور بولیویا کے وزیر خارجہ بھی شریک تھے.
ایرانی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور بولیویا کے درمیان دوطرفہ اور عالمی سطح پر دوستانہ تعلقات قائم ہیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان انقلابی قوموں اور خودمختار عوام کے مفادات کے تحت تعلقات کو مزید بڑھانا ہوگا.
بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' صدر مورالیز کے دور میں بولیویا میں ہونے والی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران بولیویا کی ترقی کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی کے شعبے میں تعاون پر آمادہ ہے.
بولیوئین صدر ایوو مورالیز نے عالمی امن و سلامتی بالخصوص مغربی ایشیائی خطے میں انسداد دہشتگردی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور تعمیری مؤقف کو سراہا.
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ کھڑے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی توسیع کے خواہاں ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@