روس اور بھارت کا ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال

نئی دہلی، 11 جنوری، ارنا - روس اور بھارت نے مختلف عالمی مسائل اور علاقائی مشکلات بشمول ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر تبادلہ خیال کیا ہے.

بھارتی اخبار 'اکنامک ٹائمز' کے مطابق، نائب روسی وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان نئی دہلی میں ہونے والی ایک ملاقات میں ایران جوہری معاہدے پر گفتگو ہوئی.
نائب روسی وزیر خارجہ نے رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لئے بھارت کا دورہ کیا تھا.
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں روسی صدر کے دورہ بھارت کے موقع پر انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ پر زور دیا تھا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@