ایران عراق تعلقات خطی امن و استحکام کے مفاد میں ہیں: صدر صالح

بغداد، 11 جنوری، ارنا - صدر مملکت جمہوریہ عراق ''برھم صالح'' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں ہیں.

ان خیالات کا اظہار صدر ''برھم صالح'' نے دورہ عراق پر آئے ہوئے ایرانی وزیر تیل ''بیژن نامدار زنگنہ'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.
فریقین نے اس موقع پر ایران عراق تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں بالخصوص تیل و گیس سے متعلق مشترکہ تعاون کی توسیع پر بات چیت کی.
ایرانی وزیر تیل نے دونوں ممالک کے تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے آمادہ ہے.
اس ملاقات میں عراق میں ایرانی سفیر ''ایرج مسجدی'' بھی شریک تھے جس کے بعد وزیر تیل بیژن زنگنہ اپنا ایک روزہ دورہ عراق مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@