صدر مدورو کی حلف برداری، ایرانی وزیر دفاع وینزویلا پہنچ گئے

تہران، 10 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر جنرل ''امیر حاتمی'' صدر ''نکولس مدورو'' کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے وینزویلا پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، جنرل حاتمی ایک وفد کی قیادت میں لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پہنچ گئے جہاں وینزویلا کے وزیر منصوبہ بندی نے ان کا استقبال کیا.
جنرل حاتمی وینزویلا کے صدر کی تقریب حلف برداری میں صدر مملکت ایران ڈاکٹر حسن روحانی کی نمائندگی کریں گے.
انہوں نے وینزویلا پہنچنے کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے دوست اور برادر ملک وینزویلا جس نے سامراج کے خلاف مثالی جدوجہد کی ہے، تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے.
ایرانی وزیر دفاع کے دورہ وینزویلا دونوں ممالک کے قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا.
جنرل حاتمی صدر مدورو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے علاوہ وینزویلا کی اعلی قیادت اور بعض غیرملکی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@