ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کردار ادا کرے گا: ظریف

نئی دہلی، 10 جنوری، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں قیام امن و سلامتی کے لئے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے بھارت کے تین روزہ دورے کے موقع پر بھاتی نیوز چینل ''انڈیا ٹو ڈے'' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران پاک بھارت دشمنی کی وجہ نہیں بننا چاہتا بلکہ ہم ان ممالک کے درمیان پُرامن تعلقات کے لئے کوشش کریں گے.
ظریف نے پاکستان میں قید بھارتی شہری کلبوشن یادیو کے کیس سے متعلق کہا کہ ایران اس حوالے سے دونوں ملک پاکستان اور بھارت کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر تمام امور پر رابطہ قائم رکھیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران یہ نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دشمنی کی وجہ بنے لہذا کلبوشن یادیو سے متعلق ہم دونوں ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہیں.
یاد رہے کہ پاکستانی فوج نے کلبھوشن یادیو کو بلوچستان میں گرفتار کرنے کے بعد اسے جاسوسی کے جرم میں پھانسی کا حکم سنا دیا جس کی توثیق پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی.
اس فیصلے پر بھارت نے شدید ردعمل دیکھایا اور کہا کہ کلبھوشن کو پھانسی دینے کی صورت میں اسے پاکستان کی جانب سے دانستہ قتل سمجھا جائے گا.
بھارت نے اس کیس سے متعلق پاکستان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کردیا، اس مقدمے کی ابتدائی کاروائی میں عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو بھارتی شہری کی سزا پر عمل درآمد سے روک دیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@