جنوبی کوریا ایرانی تیل درآمدات کا دوبارہ آغاز کرے گا: رائٹرز

تہران، 10 جنوری، ارنا - جنوبی کوریا کی توانائی کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل درآمدات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

رائٹرز نیوز ایجنسی نے کورین عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوبی کوریا جنوری کے آخر میں یا فروری کے شروع میں ایران سے تیل کی خریداری کو دوبارہ شروع کرے گا.
ایس.کے. انرجی کے مینجنگ ڈائریکٹر ''کم جون'' جو کوریا کی سب سے بڑی تیل ریفائنری کمپنی ہے، نے رائٹرز کو بتایا کہ کوریائی تیل کمپنی جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں ایران سے تیل خریداری کو شروع کرنے کے لئے پُرامید ہیں.
انہوں نے امریکی ریاست لاس ویگاس میں منعقدہ الیکٹرانک مصنوعات نمائش کے موقع پر کہا کہ گزشتہ نومبر میں جنوبی کوریا کو امریکی پابندیوں سے استثنی حاصل ہوئی اور اب موجودہ حالات میں ہم فوری طور پر ایران سے تیل خریدنے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں.
صنعتی امور کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کوریا جلد ایران سے 2 لاکھ بیرل خام تل پر مشتمل پھلی کھیپ درآمد کرے گا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا چین اور بھارت کے بعد ایرانی تیل لینے والا تیسرا بڑا ملک ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@