ایران میں آیت اللہ رفسنجانی کی دوسری برسی کا انعقاد

تہران، 10 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے نامور رہنما اور سابق صدر مرحوم آیت اللہ ''ہاشمی رفسنجانی'' کی دوسری برسی کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر ''حسن روحانی'' سمیت اعلی عسکری اور سیاسی رہنماوں نے شرکت کی.

تفصیلات کے مطابق، سابق ایرانی صدر کی یاد میں تہران میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس اعلی حکومت شخصیات، عسکری قیادت اور ایران میں غیرملکی سفرا اور نمائندے شریک تھے.
بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے پوتے علامہ سید حسن خمینی اور مرحوم آیت اللہ رفسنجانی کے اہل خانہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی.
یاد رہے کہ سابق ایرانی صدر 8 جنوری 2017 کو تہران میں عارضہ قلب کی وجہ سے اس دار فانی سے کوچ کرگئے. آپ بانی عظیم انقلاب اور قائد اسلامی انقلاب کے دیرینہ ساتھی تھے. اسلامی انقلاب کے بعد آپ مختلف سیاسی اور عسکری عہدوں پر فائز رہے. ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے اختتام کے بعد آپ تین دفعہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دو بار صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@