ایرانی وزیر تیل کا دورہ عراق، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

بغداد، 10 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل نے دورہ بغداد کے موقع پر اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے.

''بیژن نامدار زنگنہ'' ایک وفد کی قیادت میں جمعرات کے روز عراق کے ایک روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے جہاں ان کے ہم منصب ''ثامر الغضبان'' نے ان کا استقبال کیا.
انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دورہ عراق کی اہمیت کا بتایا اور کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان تعاون بڑھانے کے لئے اچھے مواقع موجود ہیں.
ایرانی وزیر تیل نے اس امید کا اظہار کیا کہ عراقی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت کے تعمیری نتائج برآمد ہوں گے.
اس موقع پر عراقی وزیر تیل نے دونوں ممالک کے مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں وزرا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوں گے.
دونوں وزرا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اوپیک تنظیم کے تحت مشترکہ تعاون کو مضبوط کیا جائے گا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر تیل اپنے عراقی ہم منصب کے علاوہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی، صدر برھم صالح اور عراقی وزیر توانائی لوی الخطیب کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@