ظریف نے دورہ بھارت کو تعمیری قرار دے دیا

تہران، 10 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بھارت کے تین روزہ دورے اور میزبان ملک کی اعلی قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کو تعمیری قرار دے دیا ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بھارت میں تین روزہ قیام اور میزبان ملک کے اعلی اقتصادی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد وطن واپس آیا ہوں.
انہوں نے اپنی بھارتی ہم منصب سشما سوراج اور دیگر بھارتی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لئے فائدہ مند ہیں جن کی ترقی کا سلسلہ جاری رہے گا.
ایرانی وزیرخارجہ نے بتایا کہ انہوں نے رائے سینا ڈائیلاگ فورم سے خطاب بھی کیا اور مغرب کے بغیر عالم نظم و ضوابط سے متعلق روشنی ڈالی.
یاد رہے کہ محمد جواد ظریف پیر کی رات بھارت کے تین روزہ دورے پر پہنچے. انہوں نے بھارتی وزرائے خارجہ اور جہازرانی کے ساتھ ملاقاتیں کیں. اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی دانشوروں کی نشست، ایران بھارت اقتصادی فورم اور رائے سینا ڈائیلاگ فورم میں بھی شرکت اور تقاریر کیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@