ایران جلد یورپ کیساتھ سیکورٹی تعاون پر اہم فیصلہ کرے گا: سفارتی ذرائع

تہران، 9 جنوری، ارنا - سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی کھلی حمایت کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران نے یورپ کے ساتھ سیکورٹی اور حساس معلومات کے شعبوں میں تعاون پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

باخبر ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یورپی ممالک ایران مخالف دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کررہے ہیں اسی وجہ سے ایران یورپی کے ساتھ سیکورٹی تعاون سے متعلق جلد اہم فیصلہ کرنے والا ہے.
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے ایک ایرانی حساس ادارہ اور دو ایرانی افراد پر پابندی لگانے کے بعد یورپ کے 6 سفیر یورپی یونین کے موقفوں کی وضاحت کے لیے تہران میں ایرانی وزارت خارجہ میں حاضر ہوتے ہوئے لیکن ان کے ناقابل قبول بیانات کی وجہ سے 10 منٹ کے بعد سے مذاکرات ختم کیا گیا.
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ایران یورپی یونین کے حالیہ اقدامات پر جوابی ردعمل دے گا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@