ایران میں عالمی بیڈمنٹن مقابلوں میں 32 ممالک شریک ہوں گے

تہران، 9 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر کے موقع پر28ویں عالمی بیڈمنٹن مقابلوں کی میزبانی کرے گا جس میں 32 ممالک شریک ہوں گے.

ایرانی صوبے البرز میں منعقد ہونے والے عالمی بیڈمنٹن مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علاوہ سپین، تھائی لینڈ، اردن، بھارت، پرتگال، بلغاریہ، چیک، مالڈووا، ویت نام، مالٹا، ترکی، ملائیشیا، اٹلی، انڈونیشیا، آذربائیجان، یوکرائن، میانمار، سنگاپور، پولینڈ، نیدرلینڈز، لیگزمبرگ، آسٹریا، روس، چین، سری لنکا، آرمینیا، ہنگری، پاکستان، ایسٹونیا، آئس لینڈ، ماریشس شریک ہوں گے.
28ویں عالمی بیڈمنٹن مقابلوں کا 4 سے 7 فروری تک ایرانی صوبے البرز کے شہر کرج میں انعقاد کیا جائے گا.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@