یورپ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مخلص نہیں: ایرانی ترجمان

تہران، 9 جنوری، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے بعض ایرانی شہریوں کیخلاف یورپ کی حالیہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مخلص نہیں ہے.

''بہرام قاسمی'' نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں یورپی یونین کی جانب سے بعض ایرانی شہریوں کے خلاف پابندیوں کے اطلاق پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انھیں غیرمنطقی قرار دے دیا.
انہوں نے ان پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی ممالک الاحوازیہ اور منافقین جیسی دہشتگرد تنظیموں کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بجائے خطے میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا علمبردار ایران پر الزام لگاتا ہے.
قاسمی نے مزید کہا کہ یورپ اپنی سلامتی کے لئے خود کو ایران کا مقروض سمجھتا ہے تاہم اسلامی جمہوریہ ایران حالیہ اقدامات پر جوابی ردعمل دے گا.
یاد رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ روز یورپی سرزمین میں نام نہاد کاروائی کے الزام میں ایران کی ایک انٹیلی جنس ایجنسی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@