اعلی ایرانی سفارتکار آستانہ امن عمل پر بات چیت کیلئے روس پہنچ گئے

ماسکو، 9 جنوری، ارنا - ایرانی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شام سے متعلق آستانہ امن عمل پر روسی حکام کے ساتھ بات چیت کے لئے بدھ کے روز ماسکو پہنچ گئے.

''حسین جابری انصاری'' روسی حکام کے ساتھ خطے کے اہم امور بالخصوص شام کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کریں گے.
یاد رہے کہ آستانہ عمل کے ضامن ممالک اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے مشترکہ تعاون سے شامی امن مذاکرات کا پیچھلا دورہ ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا تھا.
گزشتہ دو سال پہلے شام کے بحران کے حل کے لئے ایران، روس اور ترکی نے سہ فریقی تعاون کے عمل کا آغاز کیا جسے آستانہ عمل کا عنوان دیا گیا.
تینوں ممالک کے صدور کے درمیان اب تک تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں.
رپورٹ کے مطابق، شام سے متعلق بین الاقوامی مذاکرات میں شریک اعلی ایرانی مذاکرات کار روسی حکام کے ساتھ آستانہ عمل کے اگلے دورے پر بھی بات چیت کریں گے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس شام امن مذاکرات سے متعلق آستانہ عمل کے ضامن ممالک ایران، روس اور ترکی کی آئندہ نشست کی میزبانی کرے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@