ایران میں تیل کی فروخت کیلئے توانائی اسٹاک مارکیٹ کو جدید بنایا جائے گا

تہران، 9 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے اسٹاک ایکسچینج کی شکل میں خام تیل کی فروخت کے لئے توانائی اسٹاک مارکیٹ کا نیا نظام متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

ایرانی محکمہ تیل کے مطابق، توانائی اسٹاک مارکیٹ کے نظام کو جدید شکل دینے پر کام جاری ہے اور اس کے لئے قانونی پرمٹ بھی لیا جائے گا.
ایران نے اس سے پہلے دو مرحلوں میں اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے خام تیل کی فروخت کی، پہلے مرحلے میں گزشتہ سال کے 28 اکتوبر کو 10 لاکھ بیرل خام تیل کی فروخت ہوئی اور دوسرے مرحلے میں گزشتہ 11 نومبر کو 7 لاکھ بیرل خام تیل فروخت ہوا.
ایرانی صدر، عدلیہ اور پارلیمنٹ کی مشترکہ منظوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے اب تیسرے مرحلے میں 30 لاکھ بیرل خام تیل کی فروخت کی جائے گی جو پوری طرح ایرانی کرنسی میں ہوگی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@