بھارت ریفانریز نے ایرانی تیل ادائیگیوں کا آغاز کردیا

تہران، 9 جولائی، ارنا - بھارتی بینک UCO کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ بھارتی ریفانریز کی جانب سے ایران سے خریدے گئے تیل کی روپے میں ادائیگی کا آغاز کردیا گیا ہے.

یو سی او بینک کے ایکزیگٹو ڈائریکٹر 'چاران سنگھ' نے رائٹرز نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نومبر میں ایران کے خلاف عائد ہونے والی امریکی پابندیوں کے بعد بھارتی کمپنیوں کی جانب سے ایرانی تیل کی ادائیگی کے سلسلے کا آغاز گزشتہ روز ہوا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں ٹیکس کے بغیر اپنی قومی کرنسی روپے کے ذریعے ایرانی تیل کی ادائیگی کے میکنزم کی منظوری دے دی ہے جس کی مدد سے اب بھارتی ریفانریز کی ایران سے خریدے جانے والے خام تیل کی ادائیگیوں میں آسانی پیدا ہوگی.

9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@