ایشین ویمن سائنسدانوں کی فہرست میں تین ایرانی خواتین شامل

تہران، 9 جنوری، ارنا - ایشیا کی اکیڈمی آف سائنسز اور سوسائٹی (AASSA) نے ایشیا میں 50 نامور ویمن سائنسدانوں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں تین ایرانی خواتین کے نام بھی شامل ہیں.

ایشین سائنس اکیڈمی نے ایرانی سائنسدان "طاہرہ کاغذ چی، زہرا امام جمعہ اور مہشید فیروزی" کے ناموں کو "ایشین ویمن سائنسدانوں کی تاریخ" کے عنوان سے شائع ہونے والی کتاب میں شامل کردیا ہے.
طاہرہ کاغذ چی اور زہرا امام جمعہ ایران کی امیرکبیر اور تہران یونیورسٹیوں میں اساتذہ کے عہدوں پر فائض ہیں.
آسٹریلوی اکیڈمی آف سائنسز نے دیگر ایرانی سائنسدان خاتون مہشید فیروزی کو آسٹریلیا میں ممتاز ویمن سائنسدان کے طور پر متعارف کرایا ہے..
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@