ایران کا تیل، گیس اور پیٹروکیمیل صنعت میں بھارتی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

نئی دہلی، 9 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کی تیل، گیس اور پیٹروکیمیل صنعت میں بھارتی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک اس حوالے سے مذاکرات کررہے ہیں.

یہ بات وزیرخارجہ ''محمد جواد ظریف'' نے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی خبررساں ادارے 'این اے آئی' کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
انہوں نے ایران کے تیل، گیس اور پیٹروکیمیل کے شعبوں میں بھارتی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک اس حوالے سے رابطے میں ہیں.
ظریف نے چابہار میں پیٹروکیمیل صنعت میں سرمایہ کاری اور سستی گیس کی فراہمی سے متعلق کہا ہے کہ ایران بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے ہمیشہ آمادہ ہے اور اس حوالے سے بھارتی تجویز کا خیرمقدم کیا جائے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت ایک دوسرے کے عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے قریبی تعاون کرسکتے ہیں.
محمد جواد ظریف نے بتایا کہ ایران اور بھارت کی معیشت ایک دوسرے منسلک ہے، ہم مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کا تعاون کرسکتے ہیں، ایران اور بھارت کو ایک دوسرے کی مصنوعات اور سروسز کی ضرورت ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ایرانی بینک پاسارگار اور بھارتی بینک یوکو نے دوطرفہ تجارتی روابط کا آغاز کردیا ہے. ہمیں امید ہے کہ امریکہ کی غیرقانونی پابندیوں کے باوجود ایران اور بھارت عوام اور علاقائی مفادات کے لئے آپس میں تعاون کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@