ایران کیساتھ برادرانہ اور اچھے تعلقات قائم ہیں: عراقی وزیراعظم

بغداد، 9 جنوری، ارنا - وزیراعظم عراق ''عادل عبدالمہدی'' نے کہا ہے کہ عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان اچھے اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں.

عراقی وزیراعظم نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر ایران عراق تعلقات سے متعلق کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں ایران کے ساتھ اچھے اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمسایوں کے ساتھ تعاون میں مشترکات پر توجہ دینی چاہئے، یہی بات ہمارے منشور میں بھی درج ہے.
عادل عبدالمہدی نے کہا کہ مشترکات پر کام کرنے سے اختلافات کا خاتمہ ہوجائے گا دوسری صورت میں اختلافات کا حل ہونا ممکن نہیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون سے باہمی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@