یورپ دہشتگردوں کو پناہ دے کر ان کے گناہوں میں شریک ہے: ظریف

تہران، 9 جنوری، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک دہشتگرد عناصر کی میزبانی کرکے ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں ایران مخالف بعض یورپی ممالک کے الزامات کے جواب میں لکھا ہے یورپ دہشتگرد عناصر کی حمایت اور ان کی میزبانی کررہا ہے.
ظریف نے منافقین کی دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں 12 ہزار ایرانی شہریوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی ممالک بالخصوص ڈنمارک، نیدرلینڈ اور فرانس ان دہشتگرد عناصر کی میزبانی کررہے ہیں جنہوں ںے صدام کے ساتھ مل کر 12 ہزار ایرانی شہریوں اور کُردوں کا قتل عام کیا.
انہوں نے کہا کہ یہی دہشتگرد عناصر آج یورپ میں بیٹھ کر ایران میں معصوم شہریوں کے قتل عام کی منصوبہ بندی کرتے ہیں.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپ کی جانب سے ایران کی مذمت کرنے سے دہشتگردوں کو پناہ دینے میں یورپی ممالک کے گناہ کو نہیں چھپایا جاسکتا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@