ایران افغانستان تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے ٹرانزٹ ٹیرف کو ہٹانا لازمی ہے

تہران، 8 جنوری، ارنا- ایران کی روڈ ایںڈ ٹرانسپورٹ تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان کے تجارتی لین دین کو بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹیرف کو ہٹانا یا کم کرنا، لازمی ہے۔

یہ بات " عبدالہاشم حسن نیا" نے ایران میں تعینات افغانستان کے سفیر"نصیر احمد نور" کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کو ایران و افغانستان کے درمیان ٹرانسپورٹیشن شعبوں میں تعاون کی توسیع سمیت کثیر الجہتی بین الاقوامی کوریڈورز کو فعال کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ میں چابہار بندرگاہ کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نقل و حمل شعبوں میں تعاون کی توسیع، ایران اور افغانستان کی تجارتی حجم کو بڑھانے میں مددگار ہوگا۔
حسین نیا نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل اور ٹرانزٹ شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں مشترکہ تعاون کی بڑی صلاحیتیں موجود ہیں۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@