چابان ایرانی تیل کی خریداری کا از سرنو آغاز گرے گا

بیجنگ، 8 جنوری، ارنا- ایران سے متعلق نئی امریکی پابندیوں سے جاپانی کمپنیوں کو استثنی ملنے کے بعد اب جاپان کی دو بڑی کمپنیاں اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل کی خریداری کا ازسرنو آغاز کرنے کیلئے آمادہ ہیں.

جاپانی اخبار "نیکی" کے مطابق، چابان کی JXTG Holding اور Cosmo Oil کمپنیاں،جنوری کے آخر میں ایران سے تیل کی خریداری کا از سر نو آغاز کریں گی۔
Cosmo Oil کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں دس لاکھ 800بیڑل خام تیل ایران سے خریداری کرے گی۔
JXTG Holding کمپنی کے سربراہ نے بھی ایران کو جاپان کی تیل فراہم کرنے والا سب سے اہم ملک قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ مسائل کو حل کرنے اور لائسنس حاصل کرنے کے ساتھ جلد از جلد ایران سے تیل کی خریداری کا از سرنو آغاز کرے گی۔
یاد رہے کہ امریکہ نے 2 نومبر کو اعلان کردیا تھا کہ ایران پر تیل پابندیوں کی تجدید کے باوجود عارضی طور پر 8 ملکوں کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت دی جائے گی جس کی مہلت امریکی قوانین کے تحت 180 دن ہوگی.
حالیہ امریکی پابندیوں کے بعد جاپان کو بھی ایران سے تیل لینے کے مد میں چھوٹ ملی ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@