خطے کے قیام امن میں ایرانی نیوی کا کردار اہم قرار

بندرعباس، 8 جنوری، ارنا- پاکستانی بحریہ کے جہاز کے مشن کمانڈر نے کہا ہے کہ بحر ہند میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بات ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی بحریہ کے جہاز کے مشن کمانڈر کموڈور ''محمد سلیم'' نے بندرعباس میں "خیبر" فلگ شپ ڈسٹرائر کے عرشے پر منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ خطی ممالک کی نیوی، بحر ہند میں گشت کر رہی ہیں جس کی بدولت خطے سمیت بحر ہند کی سیکورٹی کو فراہم کیا گیا ہے۔
پاکستانی کمانڈر نے کہا کہ پاکستانی نیوی خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے حوالے سے بحر ہند میں مسلسل موجودگی کے ساتھ سمندری قزاقوں کا مقابلہ کرتی ہے۔
انہوں نے ایران و پاکستان کی تاریخی، قومی اور ثقافتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکات، ایران اور پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات کی توسیع کا باعث بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گوادر اور چابہار کے بندرگاہوں میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سمیت دونوں ممالک کی بحریہ کی جانب سے میری ٹائم سیکورٹی کو فراہم کرنے سے دونوں ممالک کی تجارتی سرگرمیوں اور معیشت میں مزید بہتری اور ترقی آئے گی۔
یاد رہے کہ 6 جنوری کو پاکستانی بحریہ کے جہاز جذبہ خیرسگالی کے تحت، 4 روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی جنوبی بندرگاہ بندرعباس پہنچ گئے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@