سخوئی کمپنی ایران کو مسافربردار طیاروں کی فروخت کیلئے پُرامید

ماسکو، 8 جنوری، ارنا - روس کی طیارہ ساز کمپنی سخوئی نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مسافر بردار طیاروں کی فروخت کے لئے امید کا اظہار کیا ہے.

سخوئی کمپنی کے ایک عہدیدار کے مطابق، ایران کو سخوئی سوپر جٹ -100 کی فراہمی پر روسی کمپنی کو امریکی جواب کا انتظار ہے لیکن امریکہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ ایران کی دو اہم ہوائی کمپنیوں 'آسمان اور ایئرٹور' نے روس سے 40 مسافربردار سخوئی سوپر جٹ طیاروں کی خریدارے کے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں لیکن چند دن بعد ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کا اعلان کردیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2022 تک روسی کمپنی سے خریدے جانے والے 40 نئے طیارے ایران کے حوالے کردئے جائیں گے
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@