ایران ہمارا صرف تجارتی پارٹنر نہیں، قریبی ہمسایہ ملک ہے: بھارتی وزیر مملکت

نئی دہلی، 8 جنوری، ارنا - بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف بھارت کا تجارتی شراکت دار نہیں بلکہ ہمارا قریبی ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ بھارت کے معاشی اور سیکورٹی کے شعبوں میں مشترکات ہیں.

"وجے کمار سنگھ" نے منگل کے روز ایران بھارت اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئے نہیں بلکہ صدیوں پرانے ہیں.
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے مواقع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے لئے بہت مواقع ملنا چاہئیے.
کمار سنگھ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے بہت ہی صلاحتیں موجود ہیں جس کو استعمال کی ضرورت ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اسلامی جمہوریہ ایران کو چاول اور چائے برآمد کر رہا ہے اور اقتصادی تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے رکاوٹوں کو دور کرنا نہایت اہم ہے.
بھارتی وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایرانی زعفران کی درآمدات کی ضرورت ہے اور یہ ملک بھارت کو نامیاتی مواد برآمد کر رہا ہے.
انہوں نے ایرانی چابہار بندرگاہ کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تاجر اس میں سرمایہ کاری کے مواقع کی فراہمی کے لئے کوشش کریں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@