ایران، مشرقی خطے کیساتھ تعاون کیلئے آمادہ ہے: ظریف

نئی دہلی، 8 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ بھارت کے موقع پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرقی خطہ بشمول بھارت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

یہ بات محمد جواد ظریف' نے منگل کے روز نئی دہلی میں ایران اور بھارت کے درمیان منعقدہ مشترکہ اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
ظریف نے مزید کہا کہ بھارت دشوار حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہمارا ساتھ دے گا.
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم مشکلات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تمام مسائل کے لئے حل نکالیں گے.
ایرانی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے مختلف ممالک کی جانب سے مختلف پابندیاں کو عائد کر دی گئی ہے تو امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگانا نئی بات نہیں.
ظریف نے مزید بتایا کہ ہم اپنے دوستوں کیساتھ باہمی تعلقات کو جاری رکھیں گے.
انہوں نے ایران اور بھارت کے درمیان بہت دیرینہ اور قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ایران ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@