اے ایف سی کی ایرانی فٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف

تہران، 8 جولائی، ارنا - ایشین فٹبال کنفڈریشن (AFC) نے گزشتہ رات متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 2019 ایشیائی کپ کے پہلے میچ میں ایرانی فٹ بال ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی.

ایرانی قومی ٹیم نے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ایشیائی کپ مقابلوں میں اپنے پہلے راونڈ میں یمنی ٹیم کو طاقتور انداز میں 5 گولوں کے ساتھ ہرا کر فتح حاصل کی.
اس میچ میں اشکان دژاگہ، سردارآزمون، سامان قدوس نے 3 گول اور مہدی طارمی نے 2 گول کئے.
17ویں ایشیائی کپ میں ایران، عراق، ویت نام اور یمن کی ٹیموں کے ساتھ ایک گروپ میں ہے.
یہ ایونٹ 5 جنوری سے 1 فروری تک متحدہ عرب امارات میں جاری ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@