چابہار بندرگاہ میں 15 ممالک کی 400 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں: ایران

نئی دہلی، 8 جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ اور اس سے ملحقہ فری اکنامک زون میں 15 ممالک کی 400 کمپنیوں سمیت تین ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں.

یہ بات چابہار فری زون اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر ''عبدالرحیم کردی'' نے منگل کے روز نئی دہلی میں ایران بھارت اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ چابہار بندرگاہ خطے کے لئے گیم چینجر ہوگی جو علاقے میں معاشی سفارتکاری میں اہم کردار ادا کرے گی.
انہوں نے کہا کہ چابہار معاہدے پر ایران، بھارت اور افغانستان کا سہ فریقہ معاہدہ تینوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل ہے جس کے مثبت اثرات خطے کے دیگر ممالک کو بھی ملیں گے.
ایران عہدیدار نے مزید کہا کہ بھارت کی جہازرانی سے متعلق کمپنیوں کی شہیدبہشتی بندرگاہ میں موجودگی سے چابہار کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چابہار میں نقل و حمل وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر چابہار کی پوزیشن کو مضبوط کرے گا.
عبدالرحیم کردی نے مزید بتایا کہ گزشتہ دو سالوں میں چابہار میں ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے. حالیہ برسوں میں طے پانے والے سرمایہ کاری معاہدوں کی شرح گزشتہ 10 سال کے مقابلے میں بڑی ہے.
چابہار فری زون اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ چابہار بندرگاہ کی سالانہ گنجائش 8.5 ملین ٹن ہے اور اس کے پہلے فیز کو بھی آپریشنل کردیا گیا ہے. اس کے علاوہ چابہار کو زاہدان سے ریلوے لائن کے ذریعے سے ملانے کے منصوبے پر بھی اچھی پیشرفت ہوئی ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ منصوبہ اگلے تین سال تک مکمل ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت چابہار میں سٹیل اور پیٹروکیمیکل کے کارخانے تعمیر ہورہے ہیں جس میں 30 فیصد پیشرفت آئی ہے اور انھیں اگلے دو سالوں میں مکمل کیا جائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@