ایران امریکی دھمکیوں پر خاموش نہیں رہے گا: چینی میڈیا

بیجنگ، 8 جنوری، ارنا - چین کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی دھکمیوں پر خاموشی اختیار نہیں کرے گا.

شن ہوا خبر رساں ادارے نے کہا کہ ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے تہران میں ایک عالمی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف سائبر حملوں کا قصور وار ٹھرایا.
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی وزیر دفاع نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ خودمختار ممالک کو کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے.
شن ہوا نیوز ایجنسی نے اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل ایڈمیرل علی شمخانی کے حوالے سے بھی کہا کہ امریکہ کو شام میں بڑی شکست ملی ہے لہذا امریکہ کو نہ صرف شام بلکہ اس کو پورے خطے سے نکلنا ہوگا. مشرق وسطی ایک مخصوص صورتحال سے دوچار ہے اور امریکہ یہاں نفرت کو ہوا دے رہا ہے. علاقائی قوموں کے ذہن میں امریکی جرائم نقش رہیں گے.
چینی میڈیا نے مزید کہا کہ شام میں امریکہ کو بڑی شکست ملی جبکہ افغانستان کی سیکورٹی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی امریکہ نے کچھ نہیں کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@