ایران کیلئے SPV پر کام صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے: یورپ

تہران، 8 جنوری، ارنا - ترجمان یورپی یونین چیف خارجہ پالیسی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارت کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی میکنزم (SPV) پر کام صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے.

"میا ککچیانچیچ" نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی یونین ایس پی وی نظام سے متعلق اپنے اراکین کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے.
انہوں نے مخصوص مالیاتی میکنزم کے لاگو ہونے کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی مگر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا.
خاتون ترجمان نے مخصوص مالیاتی نظام پر یورپی ممالک کے کلیدی کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی وی نظام یورپی یونین کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی کوششوں کا ایک حصہ ہے.
ترجمان یورپی یونین کا بیان ایسے وقت میں آیا جب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتی دنوں یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام کے نفاذ میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران یقینی طور پر یورپ کو SPV نظام پر عمل درآمد نہ کرنے کا ذمہ دار سمجھے گا۔
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@