ایران کا پاکستان کیساتھ فری اکنامک زون کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد، 8 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان کے ساتھ مل کر ایرانی سرحدی علاقے ''میرجاوہ'' میں فری اکنامک زون قائم کرے گا.

یہ فیصلہ کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل ''محمد رفیعی'' اور صوبہ بلوچستان کے وزیراعلی ''جام کمال'' کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا.
اس ملاقات میں محمد رفیعی نے کہا کہ ایران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے.
اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقصادی اور تجارتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا.
ایرانی قونصل جنرل نے کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں ایرنای تعاون کی پیشکش کردی.
فریقین بلوچستان کے راستے پاک ایران تجارتی کوریڈور کے قیام کی تجویز پر اتفاق کیا اور اس کے علاوہ پاک ایران سرحد کے مختلف مقامات پر بارڈر پوائنٹس ٹریڈ اور اکنامک زونز کے قیام پر زور دیا.
رپورٹ کے مطابق، جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیشن میں طے پانے والے معاہدوں پر عملدرآمد اور منشیات کی سمگلنگ سمیت دہشتگردی کی روک تھام کیلئے مربوط اقدامات کا فیصلہ کیا گیا.
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران اور پاکستان مل کر میر جاوہ سرحدی علاقے میں جلد فری اکنامک زون کا افتتاح کریں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی پیٹرولیم مصنوعات پاکستان کو ارزاں نرخ پر دینے میں دلچسپی رکھتا ہے پاکستان ایران سے بجلی بھی حاصل کر سکتا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@