ایرانی وزیرخارجہ اور بھارتی وزیر جہازرانی کی ملاقات

نئی دہلی، 8 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جو گزشتہ روز بھارت کے تین روزہ دورے پر پہنچے ہیں، بھارتی وزیر جہازرانی کے ساتھ ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق، ''محمد جواد ظریف'' اور بھارتی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ ''نتین گیدکاری'' نے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.
فریقین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی توسیع، اقتصادی شعبوں میں تعاون بالخصوص ٹرانسپورٹیشن اور جہاز رانی کے شعبوں میں تعاون کی وسعت اور چابہار بندرگاہ سے متعلق مشترکہ سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر گفتگو ہوئی.
بھارتی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے چابہار بندرگاہ میں بھارت کی باضابطہ سرگرمیوں کے آغاز کی مناسبت سے علامتی طور پر ایرانی وزیرخارجہ کو گندم کی شاخ پیش کردی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@