بھارتی کمپنی کا ایران سے تیل خریدنے کا فیصلہ

تہران، 8 جنوری، ارنا - 'بھارت پیٹرولیم کمپنی' نے اسلامی جمہوریہ ایران سے دوبارہ تیل خریداری کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے.

رائٹرز خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی کمپنی جس نے گزشتہ تین مہینوں سے ایران سے تیل کی خریداری بند کی ہوئی تھی، نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ مہینے سے ایران سے تیل خریدنے کا سلسلہ پھر سے شروع کرے گی.
رپورٹ میں بھارت کی تیل صنعت سے وابستہ باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی سرکاری کمپنی بھارت پیٹرولیم آئندہ ماہ ایران سے 10 لاکھ بیرل تیل خریدے گی.
بھارت پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری کے آغاز کے بعد بھارت کی ایران سے تیل درآمدات کی سطح 90 لاکھ بیرل تک پہنچ جائے گی.
ذرائع کے مطابق، آئندہ ماہ فروری میں ''بھارت پیٹرولیم اور ہندوستان پیٹرولیم'' کمپنیاں مجموعی طور پر ایران سے 20 لاکھ بیرل تیل خریدیں گی.
یاد رہے کہ امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت کو صفر تک لانے کے لئے گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اطلاق کیا گیا تھا جس کی عالمی سطح پر مخالفت کی گئی.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت نے سال 2017 سے 2018 کے درمیان تقریبا دو کروڑ 20 لاکھ بیڑل خام تیل خریداری کی اور اس نے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ سال تیل خریدار کو 3 کروڑ بیرل تیل تک پہنچائے گا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@