ایرانی وزیرخارجہ کی امریکہ کی اندھی سیاست پر کڑی تنقید

تہران، 8 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کی تصویر لگاتے ہوئے امریکی پالیسی کو اندھی سیاست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو خطے میں شکست ملی ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر امریکی صدر اور ان کے مشیروں کی ایک تصویر لگائی جس میں وہ وی آر ہیڈسیٹ لگائے بیٹھے تھے.
ظریف نے کہا کہ کہتے ہیں کہ تصویروں سے ہزاروں باتیں سمجھنے کو ملتی ہیں، مگر اس تصویر سے امریکہ کی خطے میں ناکام پالیسی سے متعلق ہزاروں باتیں نکلتی ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ اندھوں کی وادی میں وی آر ہیڈسٹ لگانے والے بھی اندھے ہی ہوتے ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کی قیادت میں گزشتہ رات بھارت کے تین روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@