ایران بھارت کی تیل ضروریات کو پورا کرنے والا قابل بھروسہ ملک ہے: ظریف

نئی دہلی، 8 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ بھارت کی تیل ضروریات کو پورا کرنے والا قابل بھروسہ ملک ہے اور رہے گا.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے بھارت کے تین روزہ دورے پر پہنچنے پر نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس دورے کے موقع پر عالمی سمینار میں خطاب کریں گے جس کا انعقاد کل ہوگا. اس کے علاوہ ان کی قیادت میں اعلی سطحی سیاسی، اقتصادی اور تجارتی وفد میں شامل اراکین بھی مختلف بھارتی حکام سے ملاقات کریں گے.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے بھارت سے تعلقات پابندیوں کے باوجود بھی اچھی سطح پر ہیں. دونوں ممالک کے درمیان بینکاری شعبے میں ایک اچھا معاہدہ ہوا جس پر پابندیوں کے بعد دستخط کئے گئے اور اس کی مدد سے دونوں ممالک بہ آسانی برآمدات، درآمدات اور ایک دوسرے کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں.
ظریف نے مزید کہا کہ ان کے وفد میں مختلف نجی شعبے کے عہدیدار شامل ہیں جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نجی شعبے ظالمانہ پابندیوں کے باوجود تعاون کےمواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایران اور بھارت کے درمیان سنہری مواقع بشمول چابہار موجود ہیں جس سے وہ دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے استفادہ کرسکتے ہیں.
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ دو سمینار میں خطاب کے علاوہ اعلی بھارتی حکام بشمول وزیر خارجہ اور وزیر نقل و حمل سے ملاقاتیں کریں گے.
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بھارتی ہم منصب کے ساتھ ایرانی تیل کی برآمدات سے متعلق بات چیت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@