2019 ایشین کپ؛ ایرانی فٹبال ٹیم کی یمن کو شکست

تہران، 7 جنوری، ارنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹ بال ٹیم نے متحدہ عرب امارات میں جاری 2019 ایشین کپ کے پہلے میچ میں، یمن کی ٹیم کو 5-0 نتیجے کے ساتھ شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 17 ویں ایشیائی کپ مقابلوں میں ایران کی فٹبال ٹیم نے اعلی کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی یمنی حریف کو 5-0 نتیجے کے ساتھ شکست دے دی۔
متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 17ویں ایشیائی کپ میں ایران، عراق، ویت نام اور یمن کی ٹیموں کے ساتھ ایک گروپ میں ہے۔
یہ ایونٹ 5 جنوری سے 1 فروری تک متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@