ظریف کے دورہ بھارت کا اہم مقصد باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے: ایرانی سفیر

تہران، 7 جنوری، ارنا- بھارت میں تعینات ایران کے سفیر نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا اہم مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران و بھارت کی تجارتی حجم کی شرح فی الحال 13 ارب 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
"علی چگینی" نے ارنا نمائندے کے ساتھ گفتگو کر تے ہوئے ایران اور بھارت کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ بھارت انتہائی اہم ہے کیونکہ 70 نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی سطحی اقتصادی وفد ظریف کے ہمراہ ہیں جس میں ملک کے چیمبر آف کامرس اور بڑی تجارتی کمپنیوں کے نمائندے موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اس تین روزہ دورے کے دوران، بھارتی حکام کے ساتھ ملاقات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ تجارتی فورم میں حصہ لینے سمیت،Raisina ڈائیلاگ کے سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کریں گے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@