ایران اور آسٹریلیا کے درمیان سمندری لائن کھولنے کے خواہاں ہیں: آسٹریلوی سفیر

قشم، 7 جنوری، ارنا- ایران میں تعینات آسٹریلیا کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور آسٹریلیا کے تجارتی تعلقات کی توسیع کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سمندری لائن کھولنے کی ضرورت ہے۔

یہ بات " یان بیگز" نے ایران کی صنعتی ترقی اور تعمیرنو اتھارٹی (IDRO) کے ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل فاصلے کے تناظر میں، باہمی تجارتی لین دین کی براہ راست ترسیل کے لئے ایران اور آسٹریلیا کے درمیان نئی سمندری لائن کھولنے کی ضرورت ہے جس کےلئے نئے میکنزم کا بند و بست کرنے سمیت مشترکہ پورٹ کی تعمیر لازمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آسٹریلیا کے سفیر گزشتہ روز ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے صوبائی دارالحکومت بندر عباس کے گورنر کے ساتھ ایک ملاقات میں، تجارتی، جہاز سازی اور مچھلی پالنے کے شعبوں میں اس صوبے کی اعلی قابلیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا ان شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ پر دلچسبی رکھتا ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@