ایران اور شام، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پر عزم

تہران، 7 جنوری، ارنا- نائب شامی وزیر دفاع نے ایران اور شام کے گہرے تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نئی منصوبہ بندیوں کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بات بریگیڈیر "محمود الشہوا" نے تہران میں مغربی ایشیا میں قیام امن برقرار رکھنے سے متعلق منعقد ہونے والے بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر کہی۔
انہوں نے ایران اور شام کے تعلقات کی دیرینگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کی توسیع کے لئے مناسب اقدامات کر رہے ہیں۔
نائب شامی وزیر دفاع نے کہا ایران اور شام، سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور معاشی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
انہوں نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی تھی اسی لئے شامی فوجیوں نے امریکی فوجیوں کے ساتھ نہ مذاکرات کیا ہے اور نہ ہی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجی شام سے عراق کی طرف جار ہی ہیں اور امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے بھی شام سے نکلنے والے بعض فوجیوں کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@